0
Tuesday 7 May 2024 02:15

کراچی، پاکستان عوامی تحریک کے تحت شہدائے فلسطین کی یاد میں دعاٸیہ تقریب و چراغاں

کراچی، پاکستان عوامی تحریک کے تحت شہدائے فلسطین کی یاد میں دعاٸیہ تقریب و چراغاں
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کراچی کے زیر اہتمام اسراٸیلی دہشتگردی کے خلاف اور شہدائے فلسطین کی یاد میں کراچی پریس کلب پر دعاٸیہ تقریب و چراغاں کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر سیاسی، مذہبی و سماجی جماعتوں کے قاٸدین اور بڑی تعداد میں سول سوساٸٹی کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ دعاٸیہ تقریب سے جماعت اسلامی کراچی کے رہنما مسلم پرویز، فلسطین فاونڈیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر صابر ابو مریم، جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے مرکزی رہنماء خواجہ عبداللہ ایڈوکیٹ، صدر پاکستان عوامی تحریک کراچی ثاقب نوشاہی، پاکستان فلاح پارٹی کراچی کے صدر ولی مصطفاٸی، جمعیت علماء پاکستان کے رہنماء عبدالوحید یونس، جعفریہ الاٸنس کے کوآرڈینیٹر تقی ظفر، مجلس وحدت مسلمین سندھ کے رہنماء ناصر حسینی، ایم ڈبلیو ایم کراچی کے صدر مولانا صادق جعفری، پیر خواجہ معاذ علی نظامی، صدر تحریک منہاج القرآن کراچی مسعود احمد عثمانی، مصطفوی اسٹوڈنٹس موومنٹ کراچی کے صدر جواد انصاری، صدائے کراچی کے رہنماء ایاز قریشی، عدیل سعید، ملت کشمیر ہیومن راٸٹس کے چیئرمین مطیع الرحمٰن آسی، مسیحی رہنماء ڈینئیل سروج، منہاج یوتھ لیگ کراچی کے صدر فیضان کلیم، سکھ رہنماء منگل داس سنگھ، پاکستان عوامی تحریک سندھ کے کوآرڈینیٹر سید ظفر اقبال و دیگر اظہار خیال کیا۔ 

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسراٸیلی دہشتگردی نے غزہ شہر کو مٹا کر رکھ دیا، مگر اقوام عالم نے اسراٸیل کے ہاتھ روکنے کی کوشش نہیں کی، اسراٸیلی وجود انسانیت کیلٸے خطرہ ہے، مسلم امہ کی پارہ پارہ وحدت نے باطل قوتوں کو چڑھ دوڑنے کا موقع دیا۔ مقررین نے کہا کہ آزاد اور خودمختار فلسطین مساٸل کا حل ہے، ہم فلسطینی مسلمانوں اور کشمیری مسلمانوں کی ہمت، جرأت، بہادری اور قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، جنہوں نے اپنے وطن کیلئے جانیں دے دیں، مگر اپنی آزادی اور خود مختاری کا سودا نہیں کیا۔ شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر عالمی دہشتگرد اسرائیل نامنظور، اسرائیلی جارحیت مردہ باد، مسجد اقصیٰ لہو لہو، فلسطین کو آزاد کرو و دیگر نعرے لکھے ہوئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 1133242
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش