0
Tuesday 7 May 2024 02:20

غزہ جنگ بندی معاہدہ، حماس کی تجاویز پر امریکہ کا ردعمل سامنے آ گیا

غزہ جنگ بندی معاہدہ، حماس کی تجاویز پر امریکہ کا ردعمل سامنے آ گیا
اسلام ٹائمز۔ حماس کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کیلئے معاہدے کی تجاویز منظور ہونے کے بعد امریکہ کا رد عمل بھی سامنے آ گیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے واشنگٹن میں پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی قیدیوں کی رہائی معاہدے پر حماس نے اپنا جواب دے دیا، اسرائیل حماس کی منظور کی گئی تجاویز کا جائزہ لے رہا ہے۔ ہر کوئی معاہدے پر کام کر رہا ہے، غزہ میں جنگ بندی معاہدہ امریکہ کی اولین ترجیح ہے۔

میتھیو ملر نے مزید کہا ہے پر امید ہیں کہ اسرائیل بھی جنگ بندی معاہدہ قبول کرے گا، امریکہ پوری صورتحال سے واقف ہے۔ اتحادیوں سے تبادلہ خیال جاری ہے۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے فون پر گفتگو کی۔ امریکہ رفاہ کے شہریوں کے انخلا کے منصوبے کے بغیر آپریشن کی حمایت نہیں کرتا۔

ادھر امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان کربی نے کہا کہ حماس کا ردعمل مسلسل بات چیت اور کوششوں کے بعد سامنے آیا ہے۔ جنگ بندی معاہدے پر پہنچ جانا اب تک کی کوششوں کا بہترین نتیجہ ہے۔ صدر بائیڈن کو اب تک ہونے والی تمام پیشرفت کا بارے میں علم ہے۔ اقوام متحدہ نے غزہ میں قحط کا اعلان نہیں کیا تاہم خوراک اور ادویات کی قلت ہے۔
خبر کا کوڈ : 1133274
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش