اسلام ٹائمز۔ بی آر ٹی مبینہ کرپشن کیس کی تحقیقات جاری ہے، بی آر ٹی کیس میں نیب خیبرپختونخوا نے بڑی کارروائی کی۔ ذرائع کے مطابق کنٹریکٹر سید مقبول حسین شاہ کے گھروں پر تفتیشی ٹیم نے چھاپے مارے۔ کارروائی ایک ساتھ مقبول حسین شاہ کے کراچی اور اسلام آباد کے گھروں پر مختلف ٹیموں نے کی۔ کارروائی پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کی درخواست کی منسوخی کے بعد عمل میں لائی گئی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ملزموں نے قومی خزانے کو 5 بلین کا نقصان پہنچایا ہے۔ نیب پہلے ہی ملزموں کے 75 بینک اکاؤنٹس منجمد کرچکی ہے۔