0
Tuesday 7 May 2024 01:58

سلیم حیدر خان کی آج حلف برداری، بلاول بھٹو شرکت کریں گے

سلیم حیدر خان کی آج حلف برداری، بلاول بھٹو شرکت کریں گے
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے راہنما سلیم حیدر خان آج گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے، بلاول بھٹو زرداری بھی حلف برداری میں شرکت کریں گے۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے نامزد گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے 2 روز قبل عہدے کا حلف اٹھانا تھا تاہم موجودہ گورنر بلیغ الرحمان کی ملک میں غیر موجودگی کی وجہ سے حلف برداری ملتوی کر دی گئی۔ مسلم لیگ نون نے پی پی قیادت سے حلف برداری ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔

سردار سلیم حیدر خان آج گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے، حلف برداری کی تقریب شام 6 بجے گورنر ہاؤس میں منعقد ہو گی۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نئے گورنر سے حلف لیں گے۔ تقریب حلف برداری کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ حلف برداری تقریب میں شرکت کیلئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آج لاہور پہنچیں گے اور 2 روز قیام کریں گے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما، جیالے، صوبائی کابینہ کے ممبران، مسلم لیگ (ن) کے راہنماؤں سمیت دیگر افراد حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 1133269
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش