0
Sunday 2 Jun 2013 02:55

پی ایس 128 کی نشست پر اے این پی نے اورنگزیب فاروقی کی حمایت سے انکار کردیا

پی ایس 128 کی نشست پر اے این پی نے اورنگزیب فاروقی کی حمایت سے انکار کردیا
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے ترجمان نے حلقہ پی ایس 128 کے بعض پولنگ اسٹیشن پر ہونے والی پولنگ میں متحدہ دینی محاذ کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنے والے کالعدم سپاہ صحابہ کے امیدوار اورنگزیب فاروقی کی حمایت کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض اخبارات میں چھپنے والی ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، چھ جون کو ہونے والی پولنگ میں عوامی نیشنل پارٹی بھرپور حصہ لے گی اور کسی بھی جماعت کی حمایت کا اختیار صرف اور صرف صوبائی قیادت ہی کرسکتی ہے۔ باچا خان مرکز سے جاری کردہ بیان میں عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے ترجمان نے مذید کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کا راستہ روکنے کے لیے انتخابی مہم سے لیکر الیکشن کے دن تک بدترین دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا ہے، ہم سانحہ گیارہ مئی کے شہداء کی قربانی کسی طور رائیگاں نہیں جانے دیں گے، مخصوص مائنڈ سیٹ نے ہمیں بزور طاقت پارلیمنٹ سے باہر کیا ہے مگر ہمیں سیاست سے باہر نہیں کیا جاسکتا، اسلاف کی تعلیمات کی روشنی میں قوم کی تعمیر و ترقی اور درست سمت میں رہنمائی جاری رکھیں گے۔
خبر کا کوڈ : 269827
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش