0
Tuesday 7 May 2024 22:44

کچے میں آپریشن کیلئے ملٹری گریڈ ہتھیاروں کی اجازت مل گئی، وزیراعلیٰ سندھ

کچے میں آپریشن کیلئے ملٹری گریڈ ہتھیاروں کی اجازت مل گئی، وزیراعلیٰ سندھ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کیلئے ملٹری گریڈ ہتھیاروں کی اجازت مل گئی ہے۔ سکھر میں پریس کانفرنس اور لاڑکانہ میں کارکنوں سے خطاب میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ پولیس نے کچے کے آپریشن میں پنجاب پولیس کی پوری مدد کی ہے۔ مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ کچے کے آپریشن میں مطلوب ڈاکو مارے گئے ہیں، جبکہ ہمیں کچے کے ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن کیلئے ملٹری گریڈ ہتھیاروں کی اپروول مل گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ 5 برس میں سندھ کا کوئی علاقہ پینے کے صاف پانی سے محروم نہیں رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ 21 لاکھ گھر بنانے ہیں اس وقت 6 لاکھ گھر تیار ہو چکے ہیں، سندھ حکومت سولر اسکیم کے حوالے سے کام کر رہی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ این ایف سی کی حفاظت آئین میں موجود ہے، آئین کے مطابق صوبوں کو ملنے والی رقم پچھلے سالوں سے کم نہیں کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سابقہ جرائم کے اعداد و شمار دیکھ لیں کہ کیا صورتحال تھی، کراچی جرائم کے حوالے سے چھٹا خطرناک شہر تھا، ہم خود کو بری الزمہ نہیں کر رہے، لیکن امن و امان میں بہت بہتری آگئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی کمپنیوں کا بہت زیادہ ظلم ہے، ہم نے 77 ارب روپے سے زائد بلنگ ختم کرائی تھی، یہ بات مانتے ہیں کہ بجلی کے حوالے سے عوام پر بہت ظلم ہو رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1133465
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش