0
Friday 26 Apr 2024 22:01

سپیڈو بس سروس بھی مالی بحران کا شکار ہو گئی

سپیڈو بس سروس بھی مالی بحران کا شکار ہو گئی
اسلام ٹائمز۔ محکمہ ٹرانسپورٹ سپیڈو بس سروس کو فعال رکھنے کی حکمت عملی نہ بنا پایا، سپیڈو بس سروس بھی مالی بحران کا شکار ہو گئی۔ پنجاب حکومت کی جانب سے شہریوں کی بہتر سفری سہولیات کے لئے سپیڈو بس سروس کا آغاز کیا گیا تھا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی اور کم آمدن عوام کو ملنے والے ریلیف کی راہ میں رکاوٹ بن گئی۔ لاہور کی سڑکوں پر دوڑتی ہوئی لال سپیڈو بسوں کے رکنے کا خدشہ پیدا ہو گیا، کنٹریکٹر نے مارچ 2025ء کے بعد بس سروس چلانے سے انکار کر دیا۔

محکمہ ٹرانسپورٹ سپیڈو بس سروس کو فعال رکھنے کی حکمت عملی طے نہ کر سکا، آئندہ مالی سال میں بسیں خریدنے کے لئے فنڈز مختص کرنے کی سفارش بھی نہیں کی۔ میٹرو بس کے فیڈر روٹس پر چلنے والی سپیڈو بس بھی دیوالیہ ہونے کے دہانے پر پہنچ گئی۔ فیڈر روٹس پر چلنے والی سپیڈو بسوں کے معاہدے کی معیاد جون 2029ء تک ہے۔ بس سروس بند ہونے سے سرکاری خزانے کو نقصان ہو گا اور سبسڈی بڑھانا پڑے گی۔ سپیڈو بس سڑکوں پر نہ چلی تو 2029ء تک حکومت کو 12 ارب 96 کروڑ 80 لاکھ روپے سبسڈی کی مد میں ادا کرنا ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 1131342
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش