0
Friday 26 Apr 2024 20:13

صاحبزادہ حامد رضا کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بنائے جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،سنی اتحاد کونسل

صاحبزادہ حامد رضا کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بنائے جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،سنی اتحاد کونسل
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل کے مرکزی ترجمان ارشد مصطفائی نے میڈیا کو جاری اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بنائے جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ چیئرمین سنی اتحاد کونسل کی عمران خان کیساتھ غیر مشروط کمٹمنٹ ہے۔ سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ کیلئے نہ ڈیمانڈ کی اور نہ کسی حکومتی سرکاری عہدیدار سے کوئی رابطہ ہے۔ اگر پی ٹی آئی کی جانب سے صاحبزادہ حامد رضا کا نام چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے نامزد کیا جاتا ہے تو اس بات کا فیصلہ بھی وہ عمران خان سے ملاقات کے بعد کریں گے۔

ترجمان نے مزید کہا سنی اتحاد کونسل عمران خان کیساتھ کھڑی ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا کو متنازعہ بنانے کی حکومتی کوشیش کامیاب نہیں ہونگیں۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی تحریک جاری رہے گی۔ 10 اپریل کو فیصل آباد میں ہونیوالے جلسے کو ہر صورت کامیاب بنائیں گے۔ انہوں نے واضح کہا اگر فیصل آباد میں ریاستی جبر اور حکومتی فسطائیت کا مظاہرہ کیا گیا تو ذمہ دار وفاقی اور صوبائی حکومت ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 1131197
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش