0
Tuesday 7 May 2024 22:54

شہباز شریف کا شیخ محمد بن زیدالنہیان کو فون، شیخ طہنون بن محمدالنہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت

شہباز شریف کا شیخ محمد بن زیدالنہیان کو فون، شیخ طہنون بن محمدالنہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف اور متحدہ عرب امارات کے صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے شیخ محمد بن زیدالنہیان کے چچا شیخ طہنون بن محمد النہیان کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے مرحوم کے بلندی درجات اور متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی عوام کے دل میں یو اے ای کے شاہی خاندان کیلئے بے پناہ عزت اور احترام ہے۔ متحدہ عرب امارات کے بانی مرحوم شیخ زید بن سلطان النہیان کی قیادت کو سراہتے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے صدر نے ٹیلی فون کال پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں راہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ باہمی طور پر متفقہ تاریخ پر جلد ملاقات کرنے پر بھی اتفاق کیا۔
خبر کا کوڈ : 1133469
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش