0
Tuesday 7 May 2024 22:38

غزہ کیلئے انسانی امداد لیجانیوالے ٹرکوں پر غیرقانونی یہودی آبادکاروں کا ایک مرتبہ پھر حملہ

غزہ کیلئے انسانی امداد لیجانیوالے ٹرکوں پر غیرقانونی یہودی آبادکاروں کا ایک مرتبہ پھر حملہ
اسلام ٹائمز۔ العربی الجدید نے اطلاع دی ہے کہ یہ واقعہ پیر کی شام کو پیش آیا جب تقریباً 250 کے قریب غیرقانونی یہودی آبادکاروں نے فلسطینی عوام کے لئے خوراک لے کر جانے والے ٹرکوں کا راستہ بند کر دیا جو غزہ میں داخل ہونے ہی والے تھے۔

العربی الجدید کے مطابق اگرچہ اسرائیلی پولیس نے مداخلت کی لیکن حقیقت میں انہوں نے غیرقانونی یہودی آبادکاروں کو روکا ہی نہیں کہ جنہوں نے انسانی امداد کے حامل ٹرکوں پر حملہ کرتے ہوئے توڑ پھوڑ شروع کر دی۔

واضح رہے کہ غیرقانونی یہودی آبادکاروں نے قبل ازیں بھی اردن کی جانب سے غزہ کے عوام کے لئے ارسال کی جانے والی انسانی امداد کے حامل ٹرکوں پر اسی طرح کے متعدد حملے کئے تھے۔

ادھر اسرائیلی پولیس نے بھی اعلان کیا ہے کہ کچھ آبادکاروں نے ٹرکوں کو نقصان پہنچایا ہے جبکہ حکومتی افواج نے راستے میں حائل رکاوٹوں کو ہٹانے کی کوشش کی تاکہ امدادی ٹرک غزہ میں داخل ہو سکیں۔

-
خبر کا کوڈ : 1133460
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش