0
Tuesday 7 May 2024 23:08
تہران میں حسین امیر عبداللہیان کی نیچروان بارزانی کیساتھ ملاقات

ایران و کردستان کے تعلقات دوستانہ و اٹوٹ ہیں، ایرانی وزیرخارجہ

ایران و کردستان کے تعلقات دوستانہ و اٹوٹ ہیں، ایرانی وزیرخارجہ
اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے گذشتہ روز ایرانی دورے پر تہران آئے عراقی ریاست کردستان کے صدر نیچروان بارزانی اور ان کے ہمراہ وفد کے ساتھ ملاقات کی۔ 

اس ملاقات میں حسین امیر عبداللہیان نے نیچروان بارزانی کے دورہ تہران پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایران و عراقی کردستان کے باہمی تعلقات کو سرکاری و عوامی دونوں سطحوں پر قدیمی، دوستانہ و اٹوٹ قرار دیا۔ حسین امیر عبداللہیان نے نیچروان بارزانی کے دورہ تہران کو ایران و عراقی کردستان کے درمیان بالخصوص اقتصادی و تجارتی شعبوں میں  باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے کا ایک اہم موقع قرار دیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ باہمی تعلقات اب مزید تیز رفتاری کے ساتھ مستحکم ہوں گے۔

انہوں نے عراقی آئین کے دائرہ کار میں، عراقی کردستان کے کردار کی ترویج کو اسلامی جمہوریہ ایران کا سنجیدہ ایجنڈا قرار دیا اور عراقی کردستان و اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام کے درمیان استوار برادرانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ تعلقات ایران و عراق کے درمیان دوستانہ و تعمیری تعلقات ہی کی ترویج ہیں۔

اس دوران عراقی کردستان کے صدر نیچروان بارزانی نے بھی اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران تمام تاریخی و اہم نشیب و فراز میں کردستان اور عراق کے ساتھ رہا ہے، عراق میں پیش آنے والی صورتحال میں اسلامی جمہوریہ ایران کے کردار کو تاریخی، تعمیری اور دیرپا قرار دیا۔

نیچروان بارزانی نے عراقی کردستان کی سلامتی کو مضبوط بنانے میں شہید جنرل قاسم سلیمانی کے اہم کردار کو سراہتے ہوئے تاکید کی کہ چونکہ ہماری نظر میں ایران کی سلامتی عراق و کردستان کی سلامتی ہے، لہذا عراقی کردستان کی سرزمین کبھی بھی اسلامی جمہوریہ ایران کے لئے خطرے کا باعث نہیں بنے گی!

انہوں نے ایران و عراق کے درمیان طے پانے والے سکیورٹی معاہدے اور مشترکہ سکیورٹی کمیٹی کی تشکیل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے کے نفاذ کے سلسلے میں موثر اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور ہم اس معاہدے کے مکمل نفاذ کی پوری سنجیدگی کے ساتھ پیروی کرتے رہیں گے۔

نیچروان بارزانی نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے ساتھ اپنی انتہائی تعمیری ملاقات کا حوالہ بھی دیا اور اس ملاقات کو انتہائی پیاری، مفید اور مسائل کو حل کر دینے والی قرار دیتے ہوئے تاکید کی کہ ہم، رہبر معظم کی آج کی گفتگو اور (صدر اسلامی جمہوریہ ایران) ڈاکٹر رئیسی کے ساتھ آج کی ملاقات میں اقتصادی و تجارتی شعبوں سمیت دوطرفہ تعلقات میں مشترکہ مفادات کے حصول کے لئے اٹھائے گئے موضوعات کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ کوششیں و تعاون کریں گے!
 
اس ملاقات کے آخر میں حسین امیر عبداللہیان نے خصوصا اربعین حسینیؑ کے ایام میں حضرت امام حسین علیہ السلام کے زائرین کے استقبال و میزبانی پر مبنی عراقی کردستان کے اعلی کردار پر شکریہ ادا کیا اور اسے سراہا۔
خبر کا کوڈ : 1133457
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش