0
Wednesday 8 May 2024 00:05

گندم درآمد کا معاملہ کل نیب یا ایف آئی اے کو بھجوانے کا امکان

گندم درآمد کا معاملہ کل نیب یا ایف آئی اے کو بھجوانے کا امکان
اسلام ٹائمز۔ ایک ارب ڈالر کی گندم درآمد کرنے کا سکینڈل معاملہ نیب یا ایف آئی اے کو بھجوانے کا فیصلہ کل تک ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق انکوائری رپورٹ ملنے پر معاملہ نیب یا ایف آئی اے کو بھجوانے کا فیصلہ ہوگا، کابینہ ارکان نے وزیراعظم کو گندم سکینڈل کا معاملہ بہتر انداز میں حل کرنے کی تجویز دیدی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف ذمہ داران کیخلاف سخت کارروائی کے خواہاں ہیں۔ نیب یا ایف آئی اے کو معاملہ بھجوانے پر نگران حکومت کے ذمہ داران کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 1133492
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش