0
Thursday 4 Jul 2024 10:19

ایڈوکیٹ میاں عبدالقیوم کو بے بنیاد اور من گھڑت الزامات پر گرفتار کرنے کی مذمت

ایڈوکیٹ میاں عبدالقیوم کو بے بنیاد اور من گھڑت الزامات پر گرفتار کرنے کی مذمت
اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے جموں و کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر ایڈوکیٹ میاں عبدالقیوم کو بے بنیاد اور من گھڑت الزامات پر گرفتار کرنے کے قابض حکومت کے آمرانہ اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔ ذرائع  کے مطابق غلام محمد صفی نے کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیر شاخ کے ایک اجلاس کے بعد جاری ایک بیان میں اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی کہ وہ میاں عبدالقیوم کی رہائی کے لئے بھارت پر دبائو ڈالیں۔ انہوں نے کہا کہ میاں عبدالقیوم کو سیاسی انتقام کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے اور بھارت مزاحمتی رہنما کے عزم کو توڑنے کے لئے ان کے خلاف کالے قوانین کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میاں عبدالقیوم عمر رسیدہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک ہی گردے پر زندہ ہیں جو ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر اور عارضہ قلب میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میاں عبدالقیوم کو 5 اگست 2019ء کو دفعہ370 کی یکطرفہ منسوخی کے بعد کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔ نظربندی کے دوران بھی انہیں دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد انہیں جیل سے ایس این میڈیکل کالج آگرہ منتقل کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1145624
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش