0
Thursday 4 Jul 2024 10:02

ہمیں ایوان میں بولنے کا موقع نہیں دیا گیا اسی لئے واک آؤٹ کردیا، ملکارجن کھرگے

ہمیں ایوان میں بولنے کا موقع نہیں دیا گیا اسی لئے واک آؤٹ کردیا، ملکارجن کھرگے
اسلام ٹائمز۔ انڈیا الائنس کے اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ ہاؤس سے اس وقت واک آؤٹ کیا جب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی صدر کے خطاب پر ’شکریہ تحریک‘ پر بحث کا جواب دے رہے تھے۔ اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ نے کہا کہ ایوان میں قائد حزب اختلاف (ایل او پی) ملکارجن کھرگے کو بولنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ جس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈروں نے نعرے بازی کی اور ایوان سے واک آؤٹ کیا۔ اپوزیشن کے واک آؤٹ پر کانگریس لیڈر ملکارجن کھرگے نے کہا کہ ہم نے واک آؤٹ اس لئے کیا کیونکہ مودی ایوان سے خطاب کر رہے تھے اور انہوں نے ایوان سے کچھ غلط باتیں کہیں، جھوٹ بولنا ان کی عادت ہے۔ انہوں نے کہا ’’میں نے ان سے صرف اتنا پوچھا ہے کہ جب وہ آئین کی بات کر رہے تھے تو آپ لوگ آئین کے خلاف تھے، میں صرف یہ واضح کر رہا تھا‘‘۔

ملکارجن کھرگے نے کہا کہ آر ایس ایس نے آئین کی مخالفت کی ہے، انہوں نے بی آر امبیڈکر اور پنڈت نہرو کا پتلا جلایا، وہ بار بار کہتے ہیں کہ ہم نے بی آر امبیڈکر کی بے عزتی کی۔ ملکارجن کھرگے نے مزید کہا کہ ایوان میں جب ہمیں بولنے کا موقع ہی نہیں دیا جارہا ہے تو ہم کیوں ایوان میں وزیراعظم کی باتیں سنے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب راہل گاندھی خطاب کررہے تھے تب مودی اور دیگر وزراء نے اٹھ اٹھ کر ان کی بات کی مخالفت کی، پھر ہمیں کیوں بولنے کا موقع نہیں دیا گیا۔

اپوزیشن کے واک آؤٹ پر نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار نے کہا کہ ملکارجن کھرگے ایک آئینی عہدے پر ہیں لیکن آج سب کو نظرانداز کیا گیا اور اس لئے پوری اپوزیشن انکے ساتھ ہے اور اسی لئے ہم واک آؤٹ کر گئے۔ اسی معاملے پر کانگریس لیڈر اور آر ایس ایم پی پرمود تیواری نے کہا ہے کہ ملکارجن کھرگے کچھ درست حقائق پیش کرنے اور سچی معلومات دینے کے لئے جب وزیر اعظم غلط حقائق پیش کر رہے تھے، غلط معلومات دے رہے تھے، اپوزیشن نے بار بار حقائق، اعداد و شمار کو کتابوں سے پیش کرنے کی کوشش کی، لیکن انہیں موقع نہیں دیا گیا، اس لئے جب سچ سامنے نہیں آنے دیا جا رہا تھا اور جھوٹ بولا جا رہا تھا تو اپوزیشن نے واٹ آوٹ کیا۔
خبر کا کوڈ : 1145617
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش