0
Thursday 4 Jul 2024 09:34

سکھ لیڈر امرت پال سنگھ پارلیمنٹ میں حلف لینے پیرول پر باہر آئینگے

سکھ لیڈر امرت پال سنگھ پارلیمنٹ میں حلف لینے پیرول پر باہر آئینگے
اسلام ٹائمز۔ پنجاب کی کھڈور صاحب پارلیمانی سیٹ سے انتخاب جیتنے والے امرت پال سنگھ 5 جولائی کو پارلیمنٹ میں حلف لیں گے۔ یہ جانکاری سربجیت سنگھ خالصہ نے دی ہے۔ امرت پال سنگھ کو 5 جولائی سے 4 دن یا اس سے کم کی پیرول دی گئی ہے، جس کے بارے میں جیل سپرنٹنڈنٹ ڈبرو گڑھ کو مطلع کیا گیا ہے۔ اس سے قبل پنجاب حکومت نے آسام کی ڈبرو گڑھ جیل میں بند وارث پنجاب ڈی آرگنائزیشن کے سربراہ امرت پال سنگھ کی ایک تحریری درخواست پارلیمنٹ کے اسپیکر اوم برلا کو بھیجی تھی، جس میں امرت پال نے عارضی رہائی یا پیرول کا مطالبہ کیا تھا۔ امرتسر پولیس ڈبرو گڑھ جیل میں بند امرت پال سنگھ کو 5 جولائی کو دہلی لے جائے گی، جہاں وہ ایم پی کے طور پر حلف لیں گے۔ پارلیمنٹ میں ایم پی کے طور پر حلف لینے کے بعد امرت پال سنگھ کو واپس ڈبرو گڑھ جیل لے جایا جائے گا۔ اس دوران امرت پال سنگھ کو کسی سے ملنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

امرت پال سنگھ کے قانونی مشیر ایمان سنگھ کھارا نے کہا کہ پارلیمانی انتخابات میں بھاری اکثریت سے جیت درج کرنے والے سکھ لیڈر کی درخواست 9 جون کو پنجاب حکومت کو جیل سپرنٹنڈنٹ کے ذریعے سیکشن کے تحت بھیجی گئی تھی۔ ڈبروگڑھ جیل سپرنٹنڈنٹ نے امرت پال سنگھ کا خط ڈپٹی کمشنر کو بھیجا تھا، جس نے اسے ریاستی حکومت کے ہیڈکوارٹر کو بھیج دیا، جس میں پارلیمنٹ کے اسپیکر سے درخواست کی گئی کہ وہ امرت پال کو حلف لینے کی اجازت دیں۔ حال ہی میں ختم ہونے والے انتخابات میں آزاد امیدوار امرت پال سنگھ نے کھڈور صاحب لوک سبھا سیٹ پر تقریباً 2 لاکھ ووٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ امرت پال نے کانگریس کے کلبیر سنگھ زیرا کو 1 لاکھ 97 ہزار 120 ووٹوں سے شکست دی۔
خبر کا کوڈ : 1145613
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش