0
Friday 26 Apr 2024 21:58

پاکستان اور یورپ کو ملانے والی فائبر آپٹیکل کیبل کٹنے سے انٹرنیٹ سروس متاثر

پاکستان اور یورپ کو ملانے والی فائبر آپٹیکل کیبل کٹنے سے انٹرنیٹ سروس متاثر
اسلام ٹائمز۔ سنگاپور سے پاکستان اور یورپ کو ملانے والی فائبر آپٹیکل کیبل کٹ گئی، جس کے باعث مشرقی سمت سے آنے والی انٹرنیٹ سروس متاثر ہوگئی۔ ساؤتھ ایسٹ ایشیا مڈل ایسٹ یورپ کیبل کو انڈونیشیا کے قریب کٹ لگے، آپٹیکل فائبر سب میرین کیبل پر کٹ لگے، جسے ٹھیک ہونے میں وقت لگے گا۔ آپٹیکل فائبر کیبل کٹنے سے مشرقی سمت سے آنے والی انٹرنیٹ سروس متاثر ہوگئی، پی ٹی سی ایل اور ٹرانس ورلڈ کی مشرقی سمت سے آنے والی ٹریفک متاثر ہوگئی۔ پاکستانی صارفین کو شام کے وقت میں انٹرنیٹ براؤز کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا رہے گا، مشرقی سمت سے آنے والی ٹریفک 10 فیصد سے بھی کم ہے، مشرقی سمت سے آنے والی انٹرنیٹ ٹریفک کو متبادل ذرائع پر شفٹ کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1131337
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش