0
Tuesday 7 May 2024 12:01

کشمیری بھارتی مظالم کے باوجود حصول آزادی کے لیے پرعزم ہیں، حریت کانفرنس

کشمیری بھارتی مظالم کے باوجود حصول آزادی کے لیے پرعزم ہیں، حریت کانفرنس
اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ حق خودارادیت کے جائز مطالبے کو دبانے کے لیے بھارتی مظالم اور کالے قوانین کے تحت معصوم کشمیری نوجوانوں کو نشانہ بنائے جانے کا نوٹس لے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ بھارت پر دبائو ڈالے کہ وہ کشمیریوں کو ان کا سیاسی حق دے جس کا اقوام متحدہ کی قراردادوں میں وعدہ کیا گیا ہے اور تنازعہ کشمیر کو حل کرے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوجی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران مقبوضہ علاقے کے لوگوں کو ہراساں کر رہے ہیں۔ کشمیری عوام اپنی قربانیوں کو کبھی رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ایک ایسی جنگ لڑ رہا ہے جسے وہ جیت نہیں سکتا کیونکہ کشمیری ہر قیمت پر بھارت کے ناجائز قبضے سے آزادی حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیر پنجال کے علاقے پونچھ اور راجوری میں بے گناہ شہریوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے اور آزاد جموں و کشمیر اور پاکستان میں موجود حریت کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور ان کے اہل خانہ کو شدید ذہنی اذیت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ترجمان نے تحریک آزادی کو منطقی انجام تک پہنچانے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 1133339
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش