اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی قراقرم ہائی وے چلاس کے قریب مسافر بس کو پیش آنے والے حادثہ کے زخمیوں کی عیادت کے لیے ہسپتال پہنچ گئے، زخمیوں کی عیادت کی اور جاں بحق ہونے والے افراد کے بلندی درجات کی اجتماعی دعا بھی کی، ہسپتال انتظامیہ سے زخمیوں کی رپورٹ لی اور ان کے علاج معالجے کے حوالے سے ڈاکٹرز سے ملاقات بھی کی۔
انہوں نے اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے ذمہ داران کو متوجہ کیا کہ زخمیوں کو ہر ممکن سپورٹ فراہم کی جائے۔ مرکزی سیکرٹری جنرل کے ہمراہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری محمد علی قائد اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات جناب زاہد علی آخونزادہ بھی موجود تھے۔