0
Tuesday 7 May 2024 10:53

عمر عبداللہ کا مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پاک بھارت مذاکرات پر زور

عمر عبداللہ کا مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پاک بھارت مذاکرات پر زور
اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پاک بھارت مذاکرات پر زور دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عمر عبداللہ نے کپواڑہ میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بات چیت کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے سرینگر، راجوری اور پونچھ جیسے علاقوں میں آزادی پسند سرگرمیوں میں اضافے کا اعتراف کیا۔ انہوں نے دفعہ370 کی منسوخی سمیت مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کا نیشنل کانفرنس کا موقف دہرایا۔ انہوں نے سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کے حوالے سے کہا کہ ”ہم اپنے دوستوں کو تو بدل سکتے ہیں لیکن اپنے ہمسایوں کو نہیں”۔ عمر عبداللہ نے بات چیت کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اسے دونوں ممالک کی مشترکہ ذمہ داری قرار دیا۔ انہوں نے پرامن ذرائع سے مسائل کے حل کے لیے نیشنل کانفرنس کے عزم کو دہراتے ہوئے بھارت اور پاکستان کی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ مذاکرات کے لئے راہ ہموار کریں۔
خبر کا کوڈ : 1133327
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش