0
Friday 19 Apr 2024 11:23

ایران کے کسی بھی شہر پر بیرونی حملے کی تردید

ایران کے کسی بھی شہر پر بیرونی حملے کی تردید
اسلام ٹائمز۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق اصفہان اور تبریز شہروں کے ایئر ڈیفنس سسٹم کو مشتبہ اشیاء کے مشاہدے کے بعد فعال کر دیا گیا۔ ان شہروں میں دھماکوں کی بعض اطلاعات کے باوجود باخبر ذرائع کے مطابق، دھماکہ ہونے یا میزائل لگنے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ایرانی آرمی کے اعلیٰ افسر میہن دوست نے کہا ہے کہ صوبہ اصفہان کے نواحی علاقوں میں علی الصبح چار بجے کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ ان کے مطابق صوبے کے مشرقی علاقے میں کوئی مشکوک چیز فضا میں دیکھی گئی، جس کے بعد دفاعی سسٹم نے اس پر فائرنگ کر دی۔

تاحال ان مشکوک اشیاء کے بارے میں کوئی تفصیلات نہیں ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق انتہائی حساسیت کی وجہ سے ایئر ڈیفنس نے اصفہان ایئر بیس کے اطراف میں فائر کئے۔۔ اس کے علاوہ تبریز شہر کے مغرب میں اور وادی رحمت کے اطراف میں بھی ایک مشکوک چیز کے نظر آنے کے بعد تبریز ایئر ڈیفنس کو فعال کر دیا گیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق واقعے میں کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا ہے اور ان شہروں میں حالات معمول پر ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1129744
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش