اسلام ٹائمز۔ عراقی مزاحمتی محاذ نے مقبوضہ فلسطین میں غاصب صیہونی رژیم کے ایک اہم ہدف کے خلاف اپنے ہوائی حملے کا اعلان کیا ہے۔
اس حوالے سے آج صبح جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں عراقی مزاحمت نے اعلان کیا کہ اس نے مقبوضہ فلسطین کی ایلات نامی بندرگاہ میں واقع ایک اہم اسرائیلی ہدف کو اپنے کامیاب ڈرون حملے کا نشانہ بنایا ہے۔
اس بیان میں قابض صیہونی رژیم کے خلاف مزاحمتی کارروائیاں جاری رکھنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ حملہ غزہ کی پٹی کے نہتے عوام کی حمایت اور غاصب صیہونیوں کے ہاتھوں ان کی نسل کشی کے خلاف انجام پایا ہے۔