0
Thursday 2 May 2024 11:03

چینی باشندوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے آزاد کشمیر میں ایف سی تعیناتی کا فیصلہ

چینی باشندوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے آزاد کشمیر میں ایف سی تعیناتی کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے، چینی باشندوں اور  بحلی گھروں کیلئے فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اس حوالے سے سمری کی وفاقی کابینہ سے منظوری لینے کی اجازت دے دی۔ حکومتی ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر کی حکومت نے امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے ایف سی کی خدمات حاصل کرنے کیلئے درخواست کی تھی۔ ذرائع کے مطابق چینی باشندوں کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی جائے گی، نیلم جہلم پاور ہاؤس، منگلا پاور ہاؤس اور گل پور پاور ہاؤس کی فول پروف سکیورٹی کے لیے ایف سی تعینات کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کے 6 پلاٹونز تعینات کیے جائیں گے اور یہ تعیناتی 3 ماہ کے لیے ہو گی۔ جاری مراسلے میں کہا گیا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں کے علاوہ کام کرنے والے چینی شہریوں اور ملازمین کی سکیورٹی کو فوری طور پر بڑھایا جائے۔ اس کے علاوہ مراسلے میں ہدایت دی گئی تھی کہ سرکاری و نجی اداروں میں کام کرنے والے چینی شہریوں کو بلٹ پروف گاڑیوں میں سفر کروایا جائے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے مراسلے میں حکم دیا گیا تھا کہ چینی شہریوں کے لیے بلٹ پروف گاڑیاں 2 روز میں خریدی جائیں یا کرائے پر حاصل کی جائیں۔
خبر کا کوڈ : 1132432
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش