0
Thursday 2 May 2024 11:38

مریم نواز سے امریکی سفیر کی ملاقات

مریم نواز سے امریکی سفیر کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے امریکا کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی اور پہلی خاتون وزیرِ اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔ امریکی سفیر نے عوام دوست پراجیکٹس پر تیزی سے عمل کرانے پر وزیرِ اعلیٰ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ کی عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں دلچسپی قابل ستائش ہے۔ ڈونلڈ بلوم کا کہنا ہے کہ امریکا غربت کے خاتمے، اقتصادی ترقی کے لیے پنجاب حکومت کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتا ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ امریکا اور پاکستان کے اقتصادی تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں، پنجاب میں امریکی سرمایہ کاری کے لیے محفوظ ماحول فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ زراعت، صنعت اور آئی ٹی شعبے میں امریکا کے اشتراک کا خیرمقدم کریں گے، پنجاب میں سرمایہ کاری کا پوٹینشل موجود ہے، پاکستان کو معاشی بحران سے ایک مستحکم حکومت ہی نکال سکتی ہے۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ حکومتی معاشی پالیسیوں سے مہنگائی میں کمی آ رہی ہے، عوام کو معیاری تعلیم، صحت، سستی روٹی فراہم کرنے کے لیے جامع حکمت عملی بنائی، عوام کو بنیادی حقوق اور ضروریات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائیں گے۔ 
خبر کا کوڈ : 1132434
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش