1
Saturday 27 Apr 2024 23:52
جو لوگ بھی رہبر معظم کیساتھ جڑے ہوئے ہیں خدا نے ان سب کو عزت عطا کی ہے

رہبر معظم کی بابصیرت رہبری ہماری لئے عظیم نعمت ہے، علامہ ناصر عباس جعفری

مظلوموں کی حمایت میں عزت ہے، ہم ہمیشہ مظلوموں کیلئے آواز اٹھاتے رہیں گے
رہبر معظم کی بابصیرت رہبری ہماری لئے عظیم نعمت ہے، علامہ ناصر عباس جعفری
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قم آمد کے موقع پر ایم ڈبلیو ایم شعبہ قم کی جانب سے ایک عظیم الشان سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں کثیر تعداد میں شرکت کرکے لوگوں نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی شخصیت سے اپنے بھرپور عشق اور عقیدت کا اظہار کیا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایم ڈبلیو ایم پاکستان، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ رہبر معظم سید علی خامنہ ای کی بابصیرت قیادت ہمارے لئے ایک عظیم نعمت ہے۔ جو بھی آپ سے وابستہ ہوا، اسے عزت ملی۔ اگر یمن، حماس اور حزب اللہ والے امریکہ کے ساتھ مل جاتے تو عزت کے بجائے یہ کمزور اور ضعیف ہو جاتے۔

انہوں نے کہا کہ مظلوموں کی حمایت میں عزت ہے۔ ہم ہمیشہ مظلوموں کیلئے آواز اٹھاتے رہیں گے۔ سیمینار کے بعد بڑی دیر تک لوگ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے مل کر انہیں سینیٹر بننے کی مبارکباد دیتے رہے اور مجلس وحدت کی کامیابیوں کو سراہتے رہے۔ اتنا اچھا اور منظم پروگرام منعقد کرنے پر مجلس وحدت مسلمین قم کا شعبہ یقینی طور پر مبارکباد کا مستحق ہے۔
خبر کا کوڈ : 1131657
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش