0
Thursday 2 May 2024 17:06

وزیراعلیٰ پنجاب کے بعد امریکی سفیر کی قائم مقام گورنر پنجاب سے ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب کے بعد امریکی سفیر کی قائم مقام گورنر پنجاب سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ قائم مقام گورنر پنجاب ملک محمد احمد خان سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی اسمبلی چیمبر میں ملاقات ہوئی، باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قائم مقام گورنر اور امریکی سفیر کی ملاقات میں امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز، پولیٹیکل اینڈ اکنامک چیف نکولس کاتساکس بھی تھے۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون کو فروغ دینے سمیت دیگر امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ قائم مقام گورنر ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ پاک امریکا دیرینہ تعلقات باہمی احترام اور اعتماد کے اصولوں پر مبنی۔ دونوں ممالک کے اراکین پارلیمنٹ کے وفود کے تبادلے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔ دونوں ممالک کے مابین تجارت کے حجم کو بڑھانا چاہیے۔ معیشت کی بہتری اور تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو صحت، تعلیم و دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لیے جامع پروگرام لے کے آگے بڑھ رہی ہے۔ لائیو سٹاک، تعلیم، صحت اور تجارتی شعبہ میں پاکستان اور امریکہ کو ایک دوسرے کے ماہرین سے استفادہ کرنا چاہیے۔ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پاک امریکا شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا تھاکہ ہم علاقائی اور بین الاقوامی امن اور خوشحالی کے فروغ کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے۔ ہم تعلیم کے شعبے سمیت امریکہ اور پاکستان کے درمیان عوام کے درمیان تعلقات کو وسعت دیتے رہیں گے۔ قائم مقام گورنر سے امریکی سفیر کی ملاقات میں سیکرٹری اسمبلی چودھری عامر حبیب اور سٹاف آفیسر عماد حسین بھلی بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 1132481
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش