0
Wednesday 17 Apr 2024 22:47

اسرائیل غزہ میں ابتک 14 ہزار 500 سے زائد بچوں کا قتل عام کر چکا ہے، نمائندہ اقوام متحدہ

اسرائیل غزہ میں ابتک 14 ہزار 500 سے زائد بچوں کا قتل عام کر چکا ہے، نمائندہ اقوام متحدہ
اسلام ٹائمز۔ عرب چینل الجزیرہ کے مطابق مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اقوام متحدہ کی نمائندہ انسانی حقوق فرانسسکا البانی نے اعلان کیا ہے کہ پورے فلسطینی معاشرے کو غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے "اجتماعی نسل کشی" کا سامنا ہے۔
 
اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں فرانسسکا البانی نے تاکید کی کہ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے یورپ نے "دوہرا معیار" اختیار کر رکھا ہے جبکہ ہمیں فلسطینیوں کے خلاف خاص طور پر غزہ میں، اسرائیل کے انسانیت سوز اقدامات کا مقابلہ کرنا چاہیئے!

مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کی نمائندہ نے انکشاف کیا کہ غاصب صیہونی رژیم نے گذشتہ سال 7 اکتوبر کے بعد غزہ پر اپنے انسانیت سوز حملوں کے آغاز سے لے کر اب تک غزہ میں 14 ہزار 500 سے زائد فلسطینی بچوں کو شہید کیا ہے۔

فرانسسکا البانی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ غزہ کے خلاف جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک غاصب صیہونی رژیم روزانہ "250" فلسطینیوں کو شہید کر ڈالتی ہے!!

مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اقوام متحدہ کی رپورٹر برائے انسانی حقوق نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں نسل کشی کے کم از کم 3 وسیع جرائم کا ارتکاب کیا ہے!
خبر کا کوڈ : 1129334
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش