0
Tuesday 30 Apr 2024 19:01

عمر ایوب کا شفقت اعوان کے بھائی کی فوری رہائی کا مطالبہ

عمر ایوب کا شفقت اعوان کے بھائی کی فوری رہائی کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے رکن قومی اسمبلی شفقت اعوان کے بھائی وسیم اعوان کی فوری رہائی کا مطالبہ کر دیا۔ عمر ایوب نے کہا کہ شفقت اعوان کے چھوٹے بھائی وسیم اعوان کو سرگودھا سے نامعلوم  افراد نے اغوا کیا۔ ان غیر آئینی اقدامات نے پاکستان کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ ہم نے بارہا اس معاملے کو پارلیمنٹ میں اٹھایا۔ اس کے خلاف مظاہرے کئے اور عدلیہ کے ارکان نے چیف جسٹس کو خط بھی لکھا۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ عالمی برادری کی طرف سے ان غیر قانونی اقدامات کو نوٹ کیا جا رہا ہے۔ یہ پاکستان میں سرمایہ کاری نہ آنے کی بنیادی وجوہات میں سے ایک ہے۔ کوئی بھی ایسے ملک میں سرمایہ کاری نہیں کرنا چاہتا جہاں قانون کی حکمرانی نہ ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ جہاں لاقانونیت ہو ایسے ملک کو بنانا ’’ریپبلک‘‘ کہا جاتا ہے۔ایڈووکیٹ وسیم اعوان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1132172
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش