0
Tuesday 30 Apr 2024 21:03

شامی بحران کیبعد یورپی یونین کے کسی بھی وزیر کا پہلا دورہ دمشق

شامی بحران کیبعد یورپی یونین کے کسی بھی وزیر کا پہلا دورہ دمشق
اسلام ٹائمز۔ آج دوپہر کو شامی ذرائع ابلاغ نے خبر دی کہ جمہوریہ چیک کے مشیر خارجہ "راڈک روبش" نے دمشق میں شامی وزیر خارجہ "فیصل المقداد" سے ملاقات و گفتگو کی۔ ایک سفارت کار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ جمہوریہ چیک کے یہ سینئر عہدیدار بشار الاسد سے ملاقات کریں گے۔ اس دوران وہ علاقائی امور بارے تبادلہ خیال کریں گے۔ واضح رہے کہ راڈک روبش گزشتہ روز شام پہنچے اور آج شب وہ اپنا دورہ مکمل کر کے واپس چلے جائیں گے۔ خبروں میں آنے والی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شامی وزیر خارجہ جمہوریہ چیک کے مشیر خارجہ کو عنقریب ایک کاروباری ضیافت پر مدعو کریں گے۔ قابل غور بات یہ ہے کہ شام میں بحران کے آغاز پر یورپی یونین کے رکن ممالک نے دمشق سے اپنے سفارتی تعلقات منقطع کر لئے تھے مگر جمہوریہ چیک یورپی یونین کا وہ واحد ملک تھا جس نے دمشق میں اپنا سفارت خانہ کھولے رکھا۔ یاد رہے کہ بحرین کے وزیر خارجہ "عبداللطیف بن راشد الزیانی" نے بھی حال ہی میں شام کا دورہ کیا اور بشار الاسد سے ملاقات کی۔
خبر کا کوڈ : 1132199
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش