0
Tuesday 30 Apr 2024 21:19

کانگریس ریزرویشن سے متعلق جھوٹ پھیلا رہی ہے، امت شاہ

کانگریس ریزرویشن سے متعلق جھوٹ پھیلا رہی ہے، امت شاہ
اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیر داخلہ اور بی جے پی کے سینیئر لیڈر امت شاہ نے آسام کے گوہاٹی میں منگل کو ایک پریس کانفرنس کو خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے جے ڈی ایس رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا کے معاملے پر کانگریس پر حملہ بولا۔ انہوں نے کہا کہ یہ برداشت نہیں کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ملک کی ماں بہنوں کے ساتھ کھڑی ہے، ان کی بے عزتی اور توہین کو قبول نہیں کیا جاسکتا، مگر کرناٹک میں حکومت کس کی ہے۔ کانگریس حکومت نے اب تک کارروائی کیوں نہیں کی ہے۔ انہوں نے ریزرویشن کو ختم کرنے کے کانگریس کے الزامات کو اسے حقائق سے دور اور بے بنیاد قرار دیا گیا ہے۔ امت شاہ نے کہا کہ 7 مرحلوں میں ہونے والے الیکشن کے 2 مرحلے ختم ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان دو مرحلوں کے بعد بی جے پی کے داخلی سروے کے لحاظ سے بی جے پی اور اس کی اتحادی پارٹیاں مل کر 100 سیٹوں کے آگے نکل چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم بڑے یقین کے ساتھ عوام کے آشیرواد اور حمایت سے 400 پار کے ہمارے ہدف کی طرف آگے بڑھ رہے ہیں۔ آسام، بنگال، اترپردیش، مدھیہ پردیش، راجستھان، چھتیس گڑھ، اتراکھنڈ وغیرہ سبھی ریاستوں میں ہمیں بہت بڑی انتخابی کامیابی مل رہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ جنوبی بھارت میں بھی بی جے پی کو بہت اچھا رسپانس مل رہا ہے۔ کچھ دن سے کانگریس نے ہمارے 400 پار کے ہدف کو ٹوئٹ کرنا شروع کیا ہے۔ کانگریس تشہیر کر رہے ہیں کہ بی جے پی 400 پار کرنے کے بعد آئین بدل دے گی اور ریزرویشن کو ختم کر دے گی، یہ دونوں چیزیں بے بنیاد اور حقیقت سے دور ہیں۔ امت شاہ نے کہا کہ کانگریس جھوٹ پھیلا کر عوام کے درمیان یہ خوف پیدا کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں ایک بات واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ بی جے پی ایس سی/ایس ٹی اور او بی سی کے ریزرویشن کی حامی ہے اور ہمیشہ اس کے سرپرست کے طور پر اپنا کردار نبھائے گی۔ ایس سی/ایس ٹی اور او بی سی کے ریزرویشن پر کسی سیاسی پارٹی میں اگر ڈاکہ ڈالا ہے، تو وہ کانگریس پارٹی نے ڈالا ہے۔ سب سے پہلے انہوں نے متحدہ آندھرا پردیش میں مسلمانوں کو ریزرویشن دیا، جس کے سبب او بی سی کا ریزرویشن کاٹا۔ اس کے بعد کرناٹک میں انہوں نے راتوں رات بغیر کسی سروے، پچھڑا پن طے کئے بغیر تمام مسلمانوں کو او بی سی کٹیگری میں ڈال کر ان کے لئے 4 فیصد کا کوٹہ ریزرو کردیا، اس سے بھی پسماندہ طبقے کا ریزرویشن کٹا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی واضح طور پر مانتی ہے کہ مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن غیر آئینی ہے اور جب بھی ان ریاستوں میں ہمارے پاس اختیار ہوگا، ہم مذہب کی بنیاد پر دیئے گئے ریزرویشن کو ختم کرکے ایس سی/ایس ٹی اور او بی سی انصاف دلانے کا کام کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 1132198
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش