0
Wednesday 17 Apr 2024 21:36

یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر ایم ڈبلیو ایم کشمور کیجانب سے مجلس کا انعقاد

یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر ایم ڈبلیو ایم کشمور کیجانب سے مجلس کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان یونٹ میر داد خان گولہ میں مجلس عزاء منعقد ہوئی۔ مجلس عزا سے ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی رہنماء خطیب آل محمد نصر اللہ نجفی نے خطاب کیا۔ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے علامہ نصر اللہ نجفی نے کہا ہے کہ آل سعود نے آل رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مقدس مزارات کی توہین کرکے امت مسلمہ کے دل زخمی کر دیئے۔ سو سال پہلے آل سعود نے تکفیری مفتیوں کے شرانگیزی کے نتیجے میں اولیائے خدا کے مزارات مسمار کرکے کروڑوں مسلمانوں کو غم و اندوہ میں مبتلا کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ آئمہ ھدیٰ علیہم السلام کے مقدس مزارات شعائر اللہ میں سے ہیں اور قرآن کریم نے شعائر اللہ کی تعظیم کا حکم دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1129316
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش