0
Tuesday 30 Apr 2024 14:29

میرا بانی سمیت کسی پی ٹی آئی راہنما سے رابطہ نہیں، شیخ رشید

میرا بانی سمیت کسی پی ٹی آئی راہنما سے رابطہ نہیں، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میرا بانی سمیت کسی پی ٹی آئی راہنما سے رابطہ نہیں۔ راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے مذاکرات پر شبلی فراز ہی کچھ کہہ سکتے ہیں۔ آئین میں ڈپٹی وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں، نائب وزیرِ اعظم جاتی امرا کا آئین ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ 2 ماہ اقتصادی تباہی کی طرف لے جائیں گے۔ صنعت کار سرمایہ دار پہلے ہی رو رہا تھا اب کاشتکار بھی رو رہا ہے۔ گندم کی خریداری شروع ہی نہیں ہوئی، اب تو حال یہ ہے کہ محلہ کی دکان والا بھی ادھار نہیں دے رہا۔ سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ جن لوگوں پر الزامات ثابت نہیں ان کو جیلوں سے رہا کیا جائے۔ نیب گندم سکینڈل کا فوری نوٹس لے۔ حکومت کو پالیسیوں پر نظر ثانی کرنا ہوگی۔ سیاست 2 ماہ میں اپنا رنگ دکھائے گی۔
خبر کا کوڈ : 1132115
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش