0
Tuesday 30 Apr 2024 14:19
پاکستان کے معاشی تحفظ کے لئے تلخ اور مشکل فیصلے کئے

محمد شہباز شریف کا آئی ایم ایف کی آخری مالیاتی قسط جاری ہونے پر اظہار اطمینان

محمد شہباز شریف کا آئی ایم ایف کی آخری مالیاتی قسط جاری ہونے پر اظہار اطمینان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آئی ایم ایف کی آخری مالیاتی قسط جاری ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی آخری قسط ملنے سے پاکستان میں مزید معاشی استحکام آئے گا۔ 2016ء میں میرے قائد نواز شریف نے آئی ایم ایف پروگرام مکمل کیا تھا، یہ ایس بی اے دوسرا پروگرام ہے جو مکمل ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 16 ماہ کی حکومت کے دوران پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے میں آئی ایم ایف سے یہ معاہدہ اہم ثابت ہوا تھا۔ پاکستان کے معاشی تحفظ کے لئے تلخ اور مشکل فیصلے کئے لیکن ان کے ثمرات معاشی استحکام کی صورت میں سامنے آ رہے ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے معیشت کو بہتر بنانے کا موقع دیا ہے، پوری جان لڑائیں گے۔ پاکستان کو معاشی ترقی دلائیں گے، قرض لینا کامیابی نہیں، کامیابی اس دن ہوگی جس دِن قرض سے نجات پائیں گے۔ اسی تسلسل سے محنت جاری رہی تو قرض سے نجات اور معاشی خوشحالی کا دور بھی جلد آئے گا۔ وزیراعظم نے وزیرخزانہ محمد اورنگزیب سمیت تمام معاشی ٹیم کی کاوشوں کی تعریف کی اور کہا کہ آئی ایم ایف کی ایم ڈی کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے پاکستان کا مشکل وقت میں ساتھ دیا۔
خبر کا کوڈ : 1132114
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش