0
Tuesday 30 Apr 2024 11:35

پیپلز پارٹی عوامی حقوق کے معاملے پر کوئی کمپرومائز نہیں کرتی، لطیف اکبر

پیپلز پارٹی عوامی حقوق کے معاملے پر کوئی کمپرومائز نہیں کرتی، لطیف اکبر
اسلام ٹائمز۔ سپیکر قانون ساز اسمبلی سینٹر پارلیمنٹرین چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ مضبوط خوشحال مستحکم جمہوری پاکستان ہی امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز سے عہدہ برآ کرنے کا ضامن ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بڑھتی ہوئی عوامی مقبولیت دنیا بھر میں پاکستان کی نیک نامی اور وقار کیلئے تازہ آکسیجن کی مانند ثابت ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز اپنے چیمبر میں پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیر اطلاعات سردار عابد حسین عابد، نامزد امیدوار اسمبلی حلقہ سات شوکت جاوید میر، لائرز فورم کے مرکزی سیکرٹری جنرل راجہ اعجاز خان، سردار داؤد خان، سٹی صدر راولپنڈی راجہ سلطان صلاح الدین، ملک مسعود اعوان ایڈووکیٹ، کراچی ڈویژن کے صدر محمود الحسن اعوان، ممبر ضلع کونسل چوہدری اعجاز اقبال، چوہدری گلزار کے علاوہ پورے آزاد کشمیر سے آئے ہوئے عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی حقوق پر کسی مصلحت کو آڑے نہیں آنے دیتی، قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو، دختر مشرق محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنی چار نسلوں کو پاکستان کے تشخص پر قربان کر کے قومی وقار، ملکی مفادات پر مر مٹنے کا درس خودی کا فلسفہ حیات اپنے پیروکاروں کو ترکے میں چھوڑا ہے۔چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین میں نہتے انسانوں، خواتین، شیر خوار بچوں کی خونریزی پر دل خون کے آنسو روتا ہے، امت مسلمہ متفقہ حکمت عملی اختیار کرنے کیلئے او آئی سی کے پلیٹ فارم کو متحرک اور جاندار بنانے کیلئے تبدیلی پر توجہ مرکوز کی جائے۔ 

انھوں نے کہا بھارت مقبوضہ کشمیر اور اسرائیل فلسطین سے پسپا اور بے دخل ہو کر رہیں گے کیونکہ دونوں قابض ممالک ہیں جو نہ عالمی قوانین کو مانتے ہیں نہ جنیوا کنونشن سمیت کسی معاہدے کی پابندی کرتے ہیں، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف انسانی حقوق اور جنگی جرائم کی عالمی عدالتوں میں مقدمات کا اندراج ضرور ہونا چاہیے۔ بھارتی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ کلبھوشن یادو کی دہشتگردی کا نشانہ بننے والے خاندان ابھی تک انصاف کے منتظر ہیں، سپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ بہادر افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں نے مقبوضہ کشمیر کی آزادی، دفاع اور دہشتگردی کے خلاف جاری آپریشن میں جانوں کے نذرانے پیش کر کے عالمی تاریخ رقم کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1132088
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش