اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں عید الفطر کے دوران بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ نہ تھم سکا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں 3 سے 8 گھنٹوں تک کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق عید الفطر کے موقع پر بھی کوئٹہ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔ اس سے قبل جہاں عید کے تین دنوں کے دوران لوڈ شیڈنگ سے اجتناب کیا جاتا تھا، اس سال لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔ کوئٹہ کے بعض علاقوں میں عوام تین گھنٹے بجلی سے محروم ہیںم جبکہ مختلف علاقوں میں یہ وقت مختلف ہے۔