0
Tuesday 30 Apr 2024 09:37

لبنان کیجانب سے 2 غیرقانونی یہودی بستیوں میں اسرائیلی اہداف کیخلاف وسیع ٹارگٹڈ حملے

لبنان کیجانب سے 2 غیرقانونی یہودی بستیوں میں اسرائیلی اہداف کیخلاف وسیع ٹارگٹڈ حملے
اسلام ٹائمز۔ مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ لبنان کی جانب سے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع غاصب صہیونیوں کے متعدد ٹھکانوں کو ٹارگٹڈ میزائل حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

عرب چینل المنار نے اس بارے اپنی ہنگامی خبروں میں اعلان کیا کہ لبنان کی جنوبی سرحد کے قریب واقع دوفیف اور افیفیم نامی 2 غیرقانونی یہودی بستیوں کی جانب بڑی تعداد میں میزائل فائر کئے گئے ہیں۔

بعد ازاں لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے بھی اس کی جانب سے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع مذکورہ 2 غیرقانونی یہودی بستیوں میں اپنے ٹاگٹڈ میزائل حملوں کی تصدیق کی۔

اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں حزب اللہ لبنان نے اعلان کہ جنوبی لبنان کے رہائشی علاقوں پر غاصب اسرائیلی فوج کے انسانیت سوز حملوں کے جواب میں اس نے مناسب ہتھیاروں کے ساتھ دوفیف اور ایفیفیم نامی غیرقانونی یہودی بستیوں میں صرف اُنہی عمارتوں کو نشانہ بنایا ہے کہ جہاں غاصب صیہونی فوجی تعینات تھے۔

لبنانی مزاحمتی تحریک کی جانب سے جاری ہونے والے مذکورہ بیان کے بعد المنار نے ایک بار پھر اعلان کیا کہ افیفیم اور اس کے اردگرد کے علاقوں کو توپخانے سے بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1132065
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش