0
Tuesday 30 Apr 2024 09:49

نکاح کیس، خاور مانیکا کی عدم اعتماد کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

نکاح کیس، خاور مانیکا کی عدم اعتماد کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے دوران عدت نکاح کیس کی سزا کے خلاف بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور بشری بی بی کی اپیلوں کے معاملے میں خاور مانیکا کی عدم اعتماد کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی سزا کے خلاف مرکزی اپیلوں پر سماعت ہوئی۔ خاور مانیکا نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ میری پوری فیملی میں یہ بات مشہور ہوگئی ہے کہ جج صاحب بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو بری کر دیں گے، جس پر سلمان اکرم راجا ایڈووکیٹ نے دلائل دیے کہ اس ایک جملے پر کسی عدالت کو کیس ٹرانسفر کرنے کا کہنا توہین عدالت میں آتا ہے۔
 
 سلمان اکرم راجا ایڈووکیٹ کا مزید کہنا تھا کہ حال ہی میں جسٹس بابر ستار نے عدم اعتماد کی درخواست پر جرمانہ کیا ہے، خاور مانیکا نے پورے خاندان کو رسوا کیا ہے۔ خاور مانیکا نے سلمان اکرم راجا سے مکالمہ کیا کہ آپ کے قریبی دوست معظم نے آپ کو کال نہیں کی، جس پر سلمان اکرم راجا نے بتایا کہ کال کی ہے مگر میں نے ان کو جواب دیا کہ بات نہیں ہوسکتی۔ خاور مانیکا نے الزام عائد کیا کہ آپ نے ان کو کہا کہ لاہور آکر بات کرتے ہیں، اس دوران پی ٹی آئی وکلا اور خاور مانیکا کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔ جج شاہ رخ ارجمند نے ریمارکس دیے کہ اس درخواست پر پہلے فیصلہ کرلیتے ہیں پھر اگے دیکھتے ہیں۔ 
 
سلمان اکرم راجا ایڈوکیٹ نے دلائل دیے کہ اس اسٹیج پر اس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں، میری استدعا ہے کہ اس درخواست پر جرمانہ کیا جائے۔ عثمان ریاض گل ایڈووکیٹ نے مؤقف اپنایا کہ بغیر کسی ثبوت کے اگر میں بھی کوئی الزام لگاؤں تو مجھے بھی سزا ملنی چاہیے ۔ عدالت نے خاور مانیکا کی عدم اعتماد کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
خبر کا کوڈ : 1132068
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش