0
Tuesday 30 Apr 2024 11:08

رفح آپریشن یا جنگبندی کے بارے آئندہ 72 گھنٹوں میں حتمی اعلان ہو جائیگا، غاصب صیہونی فوج کا دعوی

رفح آپریشن یا جنگبندی کے بارے آئندہ 72 گھنٹوں میں حتمی اعلان ہو جائیگا، غاصب صیہونی فوج کا دعوی
اسلام ٹائمز۔ غزہ کی پٹی کے مختلف حصوں کی مکمل تباہی، 1 لاکھ سے زائد فلسطینی شہریوں کے شہید و زخمی اور 15 لاکھ فلسطینی شہریوں کے بے گھر ہو جانے کا باعث بننے والے گذشتہ 207 روز کے کھلے اسرائیلی جنگی جرائم بعد بھی غاصب و سفاک صیہونی رژیم عالمی برادری کی آنکھوں کے سامنے جنگ کا طبل بجانے میں مصروف ہے۔

اس حوالے سے اسرائیلی اخبار یدیعوت احرونوت نے "رفح" میں اسرائیلی فوج کی زمینی کارروائی کی تیاری کے سلسلے میں اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے اندازوں کے مطابق پر اگلے 48 سے 72 گھنٹوں میں غزہ کی پٹی کے انتہائی جنوبی علاقے رفح میں فوجی آپریشن یا حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کا حتمی فیصلہ کر لیا جائے گا۔

صیہونی اخبار کے مطابق غاصب صیہونی فوج کا کہنا ہے کہ اس مدت کے دوران جنگ غزہ کے بارے میں بھی حتمی فیصلہ ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز کا قبل ازیں کہنا تھا کہ اگر حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ طے پا جاتا ہے تو رفح پر حملے میں "تاخیر" ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب 27 اپریل کی صبح ہی فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے بھی اعلان کیا تھا کہ اسے قیدیوں کے تبادلے اور جنگبندی کے حوالے سے پیش کی گئی اپنی شرائط، جو اس نے 13 اپریل کو مصری و قطری ثالثوں کے سامنے پیش کی تھیں، کے بارے غاصب صیہونی رژیم کا سرکاری جواب موصول ہو گیا ہے جس کا وہ جائزہ لے رہی ہے۔
 
ادھر متعدد اعلی صہیونی حکام نے بھی اعلان کر رکھا ہے کہ تل ابیب کسی بھی معاہدے میں "رعایت" نہیں دے گا اور جنگ کے اہم اہداف یعنی "حماس کے خاتمے" اور "قیدیوں کی واپسی" کے حصول میں ناکامی کو کسی صورت قبول نہیں کرے گا!

بعض دیگر صیہونی حکام نے غاصب صیہونی رژیم کو رفح پر اسرائیل کے زمینی حملے اور یوں غاصب صیہونی رژیم کے مزاحمتی محاذ کے جال میں دوبارہ پھنس جانے پر خبردار کرتے ہوئے یہ اعلان بھی کیا ہے کہ "حماس کا خاتمہ" ناممکن ہے!!
خبر کا کوڈ : 1132079
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش