0
Sunday 21 Apr 2024 23:35

بیگناہ لوگوں کو مارنے کیلئے اسرائیل کو اربوں ڈالر نہیں دینے چاہئیں، انتھونی بومن

بیگناہ لوگوں کو مارنے کیلئے اسرائیل کو اربوں ڈالر نہیں دینے چاہئیں، انتھونی بومن
اسلام ٹائمز۔ ریاست نیویارک کے ڈیموکریٹک نمائندے نے کہا کہ امریکا کو کو بے گناہ لوگوں کے قتل میں اسرائیل کی مدد کے لیے اربوں ڈالر نہیں بھیجنے چاہئیں۔ فارس نیوز ایجنسی کے بین الاقوامی ڈیسک کے مطابق نیویارک ریاست کے ڈیموکریٹک نمائندے "انتھونی بومن" نے اتوار کے روز امریکی ایوان نمائندگان میں اسرائیلی حکومت کی مالی امداد کے بل کی منظوری پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے ایک تقریر میں کہا کہ ہمیں بے گناہوں کے قتل میں نیتن یاہو کی حمایت کے لیے اربوں ڈالر اور اس سے زیادہ ہتھیار نہیں بھیجنے چاہئیں۔

امریکی نمائندے نے مزید کہا کہ مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے بارے میں ہمارے نقطہ نظر کی جڑیں امن اور کشیدگی میں اضافے کو روکنے کے لیے ہونی چاہئیں۔ کل، امریکی ایوان نمائندگان نے 26 بلین ڈالر کے سکیورٹی امدادی پیکج کی منظوری دی۔ امریکی ایوان نمائندگان کی جانب سے تل ابیب کو 26 ارب ڈالر کی امداد کے معاہدے نے صہیونی حکام کے لیے جوش و خروش پیدا کر دیا۔ اسرائیل کے وزیر خارجہ یسرائیل کاتز نے اس کارروائی کے ردعمل میں کہا کہ اسرائیل کے لیے نئے امدادی پیکج کی منظوری ہمارے دشمنوں کے لیے ایک مضبوط پیغام ہے۔
خبر کا کوڈ : 1130212
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش