0
Sunday 5 May 2024 20:24

ملک میں جمہوریت کے نام پر مارشل لاء نافذ ہے، حافظ حمد اللہ

ملک میں جمہوریت کے نام پر مارشل لاء نافذ ہے، حافظ حمد اللہ
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے رہنماء حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے کہ 8 فروری کے الیکشن نہیں تھے بلکہ یہ ڈائریکٹ سلیکشن تھی جس پر قومی خزانے کے ستر ارب روپے خرچہ آیا، لیکن اسکے بدلے آج جو حکومت قائم ہے وہ بھی پریشان اور ہارنے والے بھی پریشان ہیں۔ جس سے ملک سیاسی بحران کا شکار ہے۔ جے یو آئی کے قائد مولانا فضل الرحمان ملک کو سیاسی جمود سے نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ملک میں جمہوریت کے نام پر مارشل لاء نافڈ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کراچی میں سیاسی جلسے کی اجازت نہ دیکر آصف علی زرداری نے اپنی نوکری پکی کرنے کی باور کرائی۔ انہوں نے کہا کہ آئین آج مظلوم بنا ہوا ہے۔ اسکی حیثیت صرف ایک کاغذ کی ٹکڑے کی طرح ہے۔ اگر ہمیں ملک چلانا ہے تو آئین کو مقدس سمجھتے ہوئے اسکا عملی طور پر احترام اور اسے نافذ العمل بنانا ہوگا۔ ہم اسٹیبلشمنٹ کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ آئین پر عمل کرے، سیاسی مداخلت سے ملک کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ملک کے وفادار ہیں، ہمیں کسی سے بھی اس کا سرٹیفیکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ حکومت کے خلاف تحریک چل پڑی ہے۔ اب آصف علی زرداری اور میاں نواز شریف سے بات چیت کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ ہم چند وزارتوں اور دیگر عہدوں کیلئے تحریک نہیں چلا رہے، بلکہ ملک کو صحیح معنوں میں ایک آزاد خودمختیار جمہوری مملکت بنانا چاہتے ہیں۔ جس کے لئے ہم ہر قیمت چکانے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نو مئی کو پشاور میں تاریخی جلسہ ہوگا، ہم حکومت کے اینٹ سے اینٹ بجا دینگے۔ ہمارے پاس اسٹریٹ پاور موجود ہے۔ کسی اتحاد کی فی الحال ضرورت نہیں، ملک خطرات سے دوچار ہے۔ مہنگائی عروج پر ہے۔ گندم اسکینڈل سے حکومت کو شرمندگی کا سامنا ہے۔ ہم میاں نواز شریف اور آصف علی زرداری و دیگر جماعتوں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ فارم 47 کے تحت قائم حکومت کو چھوڑ کر ہمارے ساتھ ملکر تحریک میں شامل ہو جائیں، تاکہ ایک نئے الیکشن کے لئے راستہ ہموار ہو سکے۔ بصورت دیگر ملک سیاسی و معاشی طور پر دلدل میں رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 1133005
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش