0
Friday 25 Jul 2014 17:45

اسکردو القدس (1)

اسلام ٹائمز۔ امام خمینی رحمتہ اللہ علیہ کے فرمان پر لبیک کہتے ہوئے دنیا بھر کے مسلمانوں کی طرح بلتستان ڈویژن کے طول و عرض میں بھی عالمی "یوم القدس" روایتی جوش و جذبے سے منایا گیا۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان بلتستان ڈویژن اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے زیراہتمام بلتستان کے 17 مقامات پر ریلیاں برآمد ہوئیں۔ بلتستان میں مرکزی القدس ریلی مرکزی انجمن امامیہ بلتستان کے زیراہتمام امامیہ جامع مسجد اسکردو سے یادگار شہداء اسکردو تک نکالی گئی۔ القدس ریلی سے آئی ایس او بلتستان ڈویژن کے صدر زاہد مہدی، جے ایس او کے نمائندے، شیخ جواد حافظی اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 401460
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Pakistan
wah skardu walo jeooo
منتخب
متعلقہ خبر
ہماری پیشکش