0
Sunday 28 Apr 2024 18:16

گزشتہ ادوار میں بجٹ کرپشن اور کمیشن کی نظر ہوئی، مولانا عبدالحق ہاشمی

گزشتہ ادوار میں بجٹ کرپشن اور کمیشن کی نظر ہوئی، مولانا عبدالحق ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے وزیراعلیٰ بلوچستان سے عوام کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابقہ أدوار میں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے لئے مختص کی گئی بجٹ کرپشن اور کمیشن کی نظر ہو گئی۔ کرپشن نے کوئٹہ شہر کو دیہات میں تبدیل کر دیا ہے۔ انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ بلوچستان میں حالیہ بارشوں سے بہت نقصان ہوا ہے۔ اس سے نہ صرف شہر میں خستہ حالی کی رہی سہی کسر پوری ہوئی، بلکہ بارشوں سے ہلاکتیں بھی ہوئیں۔ جن کے لواحقین کو معاوضہ اور متاثرین کو فوری ریلیف دیا جائے۔ صرف إعلانات کافی نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سے صوبے کے دیگر شہروں کو جانے والی شاہراہیں گزشتہ سیلاب و بارشوں کی وجہ سے ٹھوٹ پھوٹ کا شکار اور خراب و تباہ ہوئی ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ کوئٹہ کے اندر بھی شاہراہیں، سڑکیں، گلیاں بارشوں اور طویل عرصے سے حکومتی نمائندوں و وزراء کی غفلت کی وجہ سے تعمیر نہیں ہوئی۔ جون بجٹ مہینہ آتے ہی شاہراہوں کو پکا کرنے کے بجائے ان کا منہ کالا کیا جاتا ہے۔ ٹھیکیداری سسٹم میں بدعنوانی کی وجہ سے شاہراہوں کی تعمیر میں معیار و دیانت داری نہ ہونے کی وجہ سے چند دنوں اور مہینوں کے بعد شاہراہیں دوبارہ خستہ حال ہو جاتی ہیں۔ اس لئے شاہراہوں کی تعمیر میں معیار و دیانت داری کو لازم کیا جائے۔ کوئٹہ سے منتخب ہونے والے تمام حکومتی و اپوزیشن کے ممبران اسمبلی نے ہمیشہ عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ جس کی وجہ سے شہریوں کے مسائل میں بدترین اضافہ ہو رہا ہے۔ حکومت چمن، کوئٹہ، کراچی شاہراہ کو ڈبل کرنے سمیت صوبے میں سیلاب و بارشوں سے تباہ ہونے والی شاہراہوں کی معیاری میٹریل سے تعمیر فی الفور شروع کریں۔
خبر کا کوڈ : 1131758
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش