0
Sunday 28 Apr 2024 18:46

آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، سید یوسف رضا گیلانی

آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، سید یوسف رضا گیلانی
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا۔ عاصمہ جہانگیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ کسی بھی معاشرے کے آگے بڑھنے میں عدلیہ کا اہم کردار  ہوتا ہے، معاشرے عدل کی بنیاد پر ہی ترقی کرتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مرحومہ عاصمہ جہانگیر نے ہمیشہ جمہوریت کا ساتھ دیا۔ 58 ٹو بی کےخاتمے پر عاصمہ جہانگیر بہت خوش تھیں، عاصمہ جہانگیر نے ہمیشہ انسانی حقوق کے لیے آواز بلند کی۔ چارٹر آف ڈیموکریسی پر عملدرآمد کرانے کی ذمہ داری میری تھی۔
خبر کا کوڈ : 1131763
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش