0
Sunday 28 Apr 2024 09:43

مولانا فضل الرحمان کو مظبوط کرنا پاکستان کو مضبوط کرنے کے مترادف ہے، مولانا عطاء اللہ شہاب

مولانا فضل الرحمان کو مظبوط کرنا پاکستان کو مضبوط کرنے کے مترادف ہے، مولانا عطاء اللہ شہاب
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام گلگت بلتستان کی مجلس عاملہ کا اجلاس زیر صدارت صوبائی امیر مولانا عطا اللہ شہاب گلگت میں منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عطا اللہ شہاب نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن اسلام، پاکستان اور جمہوریت کے آئینہ دار جامع شخصیت کے طور پر سامنے آئے ہیں، سعودی عرب، افغانستان، ترکی اور کئی دیگر پڑوسی ممالک کے ساتھ پاکستان کے روابط اور تعلقات کو مستحکم کرنے کے حوالے سے ایک رول ماڈل بن چکے ہیں۔ اس حوالے سے مولانا فضل الرحمن کو مضبوط کرنا پاکستان کو مضبوط و مستحکم کرنے کے مترادف ہے، جمعیت علما اسلام کی صوبائی مجلس شوری اپنے آئندہ کے اجلاس جو 18، 19 مئی کو طلب کیا گیا ہے۔
 
اجلاس میں حضرت مولانا فضل الرحمن کو گلگت بلتستان دورے کی دعوت دئیے جانے کے بابت مشاورت کی جائے گی۔ اجلاس میں جمعیت علماء اسلام کے رہنما مشتاق احمد کی والدہ اور صوبائی امیر کی خالہ کی وفات پر سوگواروں سے تعزیت اور مرحومہ کی درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔اجلاس میں سینئیر نائب امیر صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حاجی رحمت خالق، صوبائی نائب امیر مولانا عنایت اللہ میر، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا نثار احمد، صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولانا مقصود احمد، صوبائی سالار قاری دالدار عزیزی، صوبائی ڈپٹی مالیات ٹکا خان، صوبائی ڈپٹی اطلاعات عابد اقبال نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 1131674
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش