0
Sunday 28 Apr 2024 00:23

مجلس وحدت مسلمین کی محمود خان اچکزئی کے جاری وارنٹس گرفتاری کی شدید مذمت

مجلس وحدت مسلمین کی محمود خان اچکزئی کے جاری وارنٹس گرفتاری کی شدید مذمت
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے محمود خان اچکزئی کے جاری وارنٹس گرفتاری کی شدید مذمت کی۔۔ ترجمان مجلس وحدت مسلمین نے کہا کہ سیاسی رہنماؤں پر بے بنیاد اور جھوٹے مقدمات بلا جواز اور شرمناک ہیں، جسے بند ہونا چاہئے۔تحریک تحفظ آئین پاکستان کے صدر پر ایف آئی آر کا اندراج سیاسی قیادت کو ہراساں کرنے کے مترادف ہے۔

ترجمان مجلس وحدت مسلمین نے مزید کہا کہ پاکستان ماضی کی طرح طالع آزما قوتیں آئینی بالادستی کی تحریک کو دبانے کی بھونڈی حرکتیں بند کریں۔ دھونس، دھمکی، رعونت اور خلاف قانون عوام کے بنیادی حقوق کی پامالی ہرگز قبول نہیں۔ مجلس وحدت مسلمین کے ترجمان نے کہاکہ پاکستان ایسے اوچھے ہتھکنڈے تحفظ آئین کی تحریک کو سبوتاژ کرنے کی مذموم کوشش ہیں۔ غیر آئینی و غیرقانونی اقدامات پر عدلیہ کی خاموشی سے عوام کا قانون اور انصاف سے اعتماد اٹھتا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1131621
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش