0
Thursday 9 May 2024 22:26

9 مئی کو پاکستان کو نقصان دینے کی کوشش کی گئی، وزیراعلیٰ سندھ

9 مئی کو پاکستان کو نقصان دینے کی کوشش کی گئی، وزیراعلیٰ سندھ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ 9 مئی کا واقعہ انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔ ایک بیان میں مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ 9 مئی کے پیچھے قوم کو تقسیم کرنے کی کہانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف لیڈران قوم کو اکٹھا ہونے کی بات کرتے ہیں، دوسری طرف نوجوانوں کے ذہن زہر سے بھر دیئے گئے۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ 9 مئی کو پاکستان کو نقصان دینے کی کوشش کی گئی، جب تک ہم زندہ ہیں اس ملک کو کچھ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملکی اتحاد اور ہم آہنگی کیلئے کام کیا، ایک شخص نے نفرتیں بڑھائیں اور قوم کو تقسیم کیا۔
خبر کا کوڈ : 1133950
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش