0
Friday 10 May 2024 00:18

 لاہور بار کو تقسیم کرنے کے لئے چیف جسٹس پنجاب کے متنازعہ نوٹیفیکیشن کو فی الفور واپس لیا جائے، ڈسٹرکٹ بار ملتان 

 لاہور بار کو تقسیم کرنے کے لئے چیف جسٹس پنجاب کے متنازعہ نوٹیفیکیشن کو فی الفور واپس لیا جائے، ڈسٹرکٹ بار ملتان 
اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے زیراہتمام لاہور میں وکلا کے ساتھ پولیس گردی کے خلاف احتجاجی جلسہ میں جنرل سیکرٹری سید عارف حسن شاہ نے اجلاس کی منظور شدہ قرارداد پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ لاہور میں وکلا پر تشدد میں ملوث پولیس آفیسرز اور اہلکاروں کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں، لاہور بار کو تقسیم کرنے کے لئے چیف جسٹس پنجاب کے متنازعہ نوٹیفیکیشن کو فی الفور واپس لیا جائے، وکلا کے خلاف کسی بھی قسم کی درج جھوٹی ایف آئی آرز فورا ختم کی جائیں، خصوصا 7ATA کے مقدمات کو ختم کیا جائے۔ احتجاجی جلسہ سے مرزا عزیز اکبر بیگ، محمد عمران خان خاکوانی، سید عارف حسن شاہ، سجاد حسین ٹانگرہ، داد احمد وینس، مہر اقبال سرگانہ، سید اطہر حسن شاہ، وسیم ممتاز، افتخار قریشی، خوش بخت خان، احد گوندل، آصف سرگانہ، راحیلہ کلاسرا، حفظہ رحمن، سید اظہر شاہ، عرفہ عارف، ندیم قریشی، محمد فاروق، اشتیاق شاہ، اقبال مہدی، سجاد سپرا، تنزیلہ شفیق، نگینہ ہراج اور انصر عباس نے خطاب کیا۔

رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ وکلا کو تقسیم کرنے اور بارز کو کمزور کرنے کی سازش کرنے والوں کو بے نقاب کریں گے اور سازش کو کسی طور کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ جو ادارے شاید سمجھ رہے ہیں کہ وکلا کمزور ہیں اور تقسیم ہیں یہ ان کی خام خیالی ہے، ہم نے پہلے بھی کالے کوٹ کی تکریم کے لئے جدوجہد کر کے کامیابی لی تھی اور افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ ججوں کی عزت کے لئے بھی ہمیں ہی تحریک چلانا پڑی تھی، جو دوسروں کے لئے قربانیاں دے سکتے ہیں تو وہی وکلا اپنی عزت و ناموس کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، ہم پہلے بھی لاہور بار کے ساتھ تھے اور آج بھی کھڑے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1133969
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش