0
Saturday 27 Apr 2024 22:00

کراچی بھیجے گئے کچے کے ڈاکوؤں کے سہولتکار پولیس اہلکاروں کیخلاف تحقیقات

کراچی بھیجے گئے کچے کے ڈاکوؤں کے سہولتکار پولیس اہلکاروں کیخلاف تحقیقات
اسلام ٹائمز۔ شکارپور سے کراچی تبادلہ ہونے والے 78 پولیس اہلکاروں کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔ کچے کے ڈاکوؤں کیلئے سہولت کاری کے الزام میں 78 پولیس اہلکاروں کو شکارپور سے کراچی تبادلہ کیا گیا ہے۔ آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن نے تصدیق کی ہے کہ اہلکاروں کو کراچی میں کوئی پوسٹنگ نہیں دی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اہلکاروں کے خلاف جرائم پیشہ افراد سے روابط سمیت کئی شکایات تھیں، جن کی بنیاد پر انہیں پوسٹنگ سے ہٹا دیا گیا۔ آئی جی سندھ پولیس نے یہ بھی کہا کہ پولیس قوانین کے تحت ان کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اہلکاروں کو صفائی پیش کرنے کیلئے شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ہیں، تمام اہلکاروں کو بی کمپنی منتقل کیا جا رہا ہے۔ آئی جی سندھ پولیس کے مطابق تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں ہی مزید کارروائی کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 1131582
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش