0
Friday 10 May 2024 18:07

اسمبلی اجلاس، گورنر پختونخوا اور صوبائی حکومت آمنے سامنے

اسمبلی اجلاس، گورنر پختونخوا اور صوبائی حکومت آمنے سامنے
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس بلانے کے معاملے پر صوبائی حکومت اور گورنر آمنے سامنے آ گئے۔ اسلام ٹائمز کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس بلائے جانے کی سمری پر گورنر کے دستخط نہیں ہو سکے، جس کے بعد حکومتی ارکان کی ریکوزیشن پر اسمبلی اجلاس آج طلب کیا۔ سمری پر دستخط نہ ہونے پر صوبائی حکومت نے اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن کردی، جس پر 39 حکومتی ارکان کے دستخط ہیں۔ حکومتی ارکان نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔

دوسری جانب صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم نے کہا ہے کہ گورنر خیبر پختونخوا نے سمری پر دستخط نہیں کیے۔ ہم نے آج ساڑھے 10 بجے تک سمری کا انتظار کیا، مگر گورنر کی جانب سے سمری  نہیں آئی، جس کے بعد اسمبلی اجلاس بلانے کے لیے ہم نے اپنا آئینی حق استعمال کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نگراں دورِ حکومت کے حسابات کی منظوری دینی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1134106
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش