0
Saturday 27 Apr 2024 20:39

ہرنائی، سیکیورٹی فورسز کی مبینہ دہشتگردوں کیخلاف کارروائی، ایک ہلاک، دوسرا زخمی

ہرنائی، سیکیورٹی فورسز کی مبینہ دہشتگردوں کیخلاف کارروائی، ایک ہلاک، دوسرا زخمی
اسلام ٹائمز۔ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ہرنائی کارروائی کرتے ہوئے ایک مبینہ دہشتگرد کو ہلاک، جبکہ ایک کو زخمی کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں 27 اپریل کو سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گردوں نے ہرنائی میں سنجاوی روڈ پر مسافر گاڑیاں روکنے کی کوشش کی۔ جس پر سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر جوابی کارروائی کی اور دہشت گردوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک دہشت گرد کو ہلاک اور دوسرے کو زخمی کردیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے بروقت جواب نے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا اور معصوم جانیں بچ گئیں۔ تاہم  علاقے میں کسی بھی دہشت گرد کی موجودگی کا امکان کے خاتمے کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1131557
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش