0
Saturday 27 Apr 2024 17:39
سربراہ اتحاد علمائے اہلسنت عراق کی اسلام ٹائمز کیساتھ خصوصی گفتگو

غاصب صیہونی رژیم کو ایرانی جوابی حملے کا پیغام یہ ہیکہ اصیل محمدی اسلام، امریکہ و اسرائیل کا ڈٹ کر مقابلہ کریگا، شیخ خالد الملاء

غاصب صیہونی رژیم کو ایرانی جوابی حملے کا پیغام یہ ہیکہ اصیل محمدی اسلام، امریکہ و اسرائیل کا ڈٹ کر مقابلہ کریگا، شیخ خالد الملاء
اسلام ٹائمز۔ ایرانی سفارتخانے پر حملے سمیت گھناؤنے صیہونی جرائم کے جواب میں 14 اپریل 2024ء کے روز اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے سینکڑوں ڈرون طیاروں اور کروز و بیلسٹک میزائلوں کے ساتھ غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کو اس کی جغرافیائی گہرائی کے اندر براہ راست طور پر نشانہ بنایا گیا جبکہ یہ ایرانی حملہ سال 1967ء کی عرب-اسرائیل جنگ کے بعد سے سفاک صیہونی رژیم اسرائیل پر سب سے بڑا و اہم ترین فوجی حملہ ہونے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سطح پر بھی تاریخ کا سب سے بڑا ڈرون حملہ بھی تھا کہ جس نے مشرق وسطی میں طاقت کا توازن بدل کر رکھ دیا ہے۔

اس حوالے سے نمائندہ اسلام ٹائمز معصومہ فروزان کے ساتھ اپنی گفتگو میں سربراہ اتحاد علمائے اہلسنت عراق شیخ خالد الملاء نے تاکید کی ہے کہ یہ ردعمل، پوری دنیا میں مسلمانوں کی عزت و وقار کا ردعمل محسوب ہوتا ہے کہ جو امریکہ و اسرائیل کے لئے ایک واضح و آشکار پیغام کا حامل بھی ہے جو یہ ہے کہ اصیل محمدی اسلام اب بھی موجود ہے کہ جو تمہارے تمام جرائم کے خلاف اُٹھ کھڑا ہو گا۔
 
نامور عراقی اہلسنت عالم دین نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے دلیرانہ ردعمل نے غاصب صیہونی رژیم کو، ان تمام خطروں سے کہ جو اسے گھیرے ہوئے ہیں، اب ہزار گنا بڑا خطرہ لاحق کر دیا ہے!
 
شیخ خالد الملأ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ردعمل سے عرب دنیا کے بعض حکمرانوں کی، اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی سمیت فلسطینی بھائیوں کے ساتھ تعاون و ہمراہی میں شدید ناکامی بھی عیاں ہو کر رہ گئی ہے۔

اپنی گفتگو کے آخر میں انہوں نے تاکید کی کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا ردعمل انتہائی حوصلہ افزا تھا کہ جو متحدہ اسلامی مزاحمتی محاذ اور خصوصا حماس میں ہمارے بھائیوں کے لئے انتہائی ممد و مددگار و پشت پناہ ثابت ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1131517
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش